ہومتازہ ترینڈنمارک اور پاکستان کی شراکت داری: فیصل آباد میں خطے کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر جاری

ڈنمارک اور پاکستان کی شراکت داری: فیصل آباد میں خطے کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر جاری

اسلام آباد (سب نیوز):پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر محترمہ مایا ڈیروس مورٹنسن نے فیصل آباد میں ایسٹرن فیصل آباد ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے تعمیراتی مقام کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
یہ منصوبہ امپیکٹ فنڈ ڈنمارک کی مالی معاونت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں ڈنمارک کی کمپنیوں منک سول انجینئرنگ (Munck Civil Engineering) اور نیرس (NIRAS) کے ساتھ فیصل آباد واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ خطے کا سب سے بڑا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ہوگا، جو شہر میں گندے پانی کی صفائی اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ صاف ستھرا، صحت مند اور پائیدار شہری ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر ڈنمارک کی سفیر نے منصوبے کی پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔ یہ منصوبہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی تعاون کی عملی مثال ہے، جس کے تحت ڈنمارک کی سرمایہ کاری، مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو پاکستانی اداروں کے تجربے اور مقامی صلاحیتوں کے ساتھ یکجا کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔