اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت کے پی کے میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں تریم کر دی۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5 نومبر کے حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔
وکیل بیرسٹر گوہر نے دلائل دیے کہ 5 نومبر کے آئینی عدالت کے حکم سے پشاور ہائیکورٹ کی کارروائی متاثر ہوئی ہے اور وکلاء کی پریکٹس بھی رک گئی ہے۔
آئینی عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، پشاور ہائیکورٹ دیگر آرٹیکل 199 کے مقدمات سن سکتی ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 245 کی آسان ریڈنگ کے مطابق تو آرٹیکل 199 کے مقدمات نہیں سنے جا سکتے، اگر آرٹیکل 245 کی پلین ریڈنگ پر جائے تو سارا عدالتی سسٹم جام ہو جائے۔
عدالت نے پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دے دی۔
ہومبریکنگ نیوزتھری ایم پی او کے تحت کے پی کے میں گرفتاریاں، وفاقی آئینی عدالت نے حکم امتناع میں ترمیم کر دی
تھری ایم پی او کے تحت کے پی کے میں گرفتاریاں، وفاقی آئینی عدالت نے حکم امتناع میں ترمیم کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
