بیجنگ :حالیہ دنوں میں، چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے بیرون ملک چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نیز ان ممالک کی حکومتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ساتھ مل کر لاؤس، کمبوڈیا، سری لنکا، افغانستان اور ایران سمیت دیگر ممالک میں “خود اصلاحی کی طاقت:چین میں سی پی سی کے اندر سخت نظم و ضبط اور دنیا کے لئے اشارہ ” کے موضوع پرعالمی مکالمے منعقد کیے ہیں ۔ مکالمے میں شریک مختلف ممالک کے مہمانوں کا متفقہ طور پر ماننا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس چین کی حکمرانی کو سمجھنے کے لیے ایک اہم دریچہ ہے۔ سی پی سی کی جانب سے مستقل بنیادوں پر پارٹی کے نظم و ضبط کو جامع طور پر مضبوط کرنے اور طویل المدتی حکمرانی کے چیلنجز کا فعال جواب دینے سے نہ صرف چینی طرز کی جدیدکاری کی مستحکم اور طویل مدتی پیشرفت کے لیے ایک مضبوط سیاسی بنیاد فراہم کی گئی ہے بلکہ مختلف ممالک میں سیاسی جماعتوں کی تعمیر اورملک کی حکمرانی، بلخصوص گلوبل ساؤتھ ممالک کی حکمران پارٹیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے قیمتی تجربے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ لاؤ نیشنل ٹیلی ویژن، لاؤ نیشنل نیوز ایجنسی پاتھیٹ لاؤ، کمبوڈیا نیشنل ٹیلی ویژن، کمبوڈیا اپسرا ٹی وی، سری لنکا نیشنل ٹیلی ویژن، سری لنکا ڈیرانا ٹی وی، افغانستان ایس ٹی آر نیوز ٹی وی، افغانستان ہوم لینڈ ٹی وی، ایرانی آڈیو ویژول آرگنائزیشن، اور اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی آف ایران سمیت سو سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا نے مکالمے کی ان سرگرمیوں کی کوریج کی ۔
چین میں سی پی سی کے اندر سخت نظم و ضبط اور دنیا کے لئے اشارہ” نامی عالمی مکالمے کا متعدد ایشیائی ممالک میں انعقاد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
