اسلام آباد(سب نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پولینڈ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم وجاہت حیدر کو گرفتار کر لیا۔ملزم پر مبینہ طور پر پولینڈ کا ورک ویزا دلوانے کے بہانے شہری سے 12 لاکھ 2 ہزار روپے وصول کرنے اور فراڈ کرنے کا الزام ہے۔
ملزم سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے کی جزوی ریکوری کر لی گئی ہے، جبکہ بقیہ رقم 10 لاکھ 87 ہزار روپے کی ریکوری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا، جبکہ کیس کی تفتیش انسپکٹر وحید خان کر رہے ہیں۔ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
