ہومپاکستانسعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی

سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کو سعودی عرب کے بعد چین اور کویت نے بھی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق چین سے 4 ارب ڈالر اور کویت سے 30 کروڑ ڈالر قرض رول اوور کرایا جائے گا، سعودی عرب، چین اور کویت سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر قرض رول اوور ملنا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین سے 4 ارب ڈالر مارچ 2027 میں قرض رول اوور کرایا جائے گا، تینوں ممالک سے تقریبا 1 سال کیلئے قرض کو رول اوور کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو دسمبر میں آئی ایم ایف سے بھی 1.21 ارب ڈالر موصول جائیں گے، رواں مالی سال کیلئے 21 ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں 7.3 ارب ڈالر رول اوور شامل ہے۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ہے، سعودی عرب کے قرض کا معاملہ مناسب وقت تک کے لیے موخر ہوگیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس تین ماہ کی درآمدات کا کور موجود ہے، ہر سال تقریبا ڈیڑھ ارب یورو بانڈ کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ یورو بانڈ کی ادائیگی کے معاملے میں کسی بھی حکومت کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔