اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ لیوی کو اکٹھا کرکے حکومت کے خزانے میں جمع کرادینا ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سینیٹ میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 ماہ سے پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز اوگر کی ویب سائٹ پر ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 80 روپے لیٹر ہے۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے سوال کیا کہ پیٹرول کی خریداری کی لینڈنگ کاسٹ کیا ہے؟ خوراک کی قیمت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے پر اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ساڑھے چار لاکھ بیرل خام تیل یومیہ استعمال کرتے ہیں۔ مقامی طور پر ہم 60، 70 ہزار بیرل خام تیل پیدا کرتے ہیں۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ بلوچستان کے گیس کے 3 لاکھ صارف ہیں، ڈھائی لاکھ کوئٹہ میں ہیں۔ خیبر پختونخوا کو 30 ارب روپے گیس پر رائلٹی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امید تھی ریفائنریز اپنی صلاحیت بہتر کریں گی۔ ریفارنری کو آئی پی پی فارمولا کے تحت چلنا تھا۔
