اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے مزدوریونین (سی بی اے) چوہدری محمد یسین گروپ کے زیر اہتمام سالانہ تاجدارختم نبوت کانفرنس زیر صدارت حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربارعالیہ بلاوڑہ شریف سی ڈی اے چیئرمین آفس کمپلیکس سیکٹرجی سیون فور اسلام آباد میں منعقدہوئی
کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ممبران قومی اسمبلی ملک ابراراحمد،بابرنوازخان،سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی،فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام سید ذیشان نقوی،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلی زمردخان،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ عمران اشرف،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری یاسر عرفات بٹ،سی ڈی اے کے ممبرو ترجمان نوازش علی خان عاصم،ڈائریکٹرپبلک ریلیشن شاہد رفیق کیانی،کامران اسلم،چوہدری کامران بخت،نیشنل پریس کلب کے سابق صدر انوررضا،سابق ڈپٹی میئر اعظم خان،سابق یوسی چیئرمین چوہدری منظور،چوہدری اللہ دتہ،حاجی عبدالستار،سید داد حسین شاہ آف سوہان،صدر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی غلام علی خان،امتیازرانجھا،ریحان بیگ،بابر منہاس،چوہدری خادم حسین،اسلام آباد چیمبرآف کامرس کے سینئر نائب صدر اشفاق چٹھہ،نائب صدر خالد چوہدری،سیدالطاف شاہ،سٹیٹ بنک ورکرزفیڈریشن کے شفقت اللہ وڑائچ،زیڈ ٹی بی ایل کے ملک شمیض اعوان،اے ٹی وی ورکرزیونین کے صفدر نفیس،مزدوررہنما محمد اکرم بھٹی،راجہ شفیق آف پھلگراں،نعیم کیانی،محمد اشرف مغل،سید مقبول شاہ،چوہدری ارشد،حاجی مشتاق،ہزارہ السادات گروپ کے پیر سید عمران شاہ،پیر سید غفران شاہ،یادگاراسلاف مولانا عبدالغنی نقشبندی،پیر سید محمد علی واسطی،پیر سید امتیازشاہ کاظمی،علامہ پیر قاری عبید احمد عبیدنقشبندی،علامہ حافظ محمد اکرم چشتی،قاری املاک حسین چشتی،بدراسلام بدر،شیرازعرفات،قاری عمردرازعطاری،علامہ ممتازاحمد ضیا نظامی،سید ساجد حسین گیلانی،حافظ گل فراز،عالمی شہرت یافتہ معروف نعت خواں حافظ نورسلطان صدیقی،حافظ احمد رضاقادری،مرزاطیب ارشد،احمد نوازقادری،محمد نیاز نقشبندی،علامہ قاری احسان قادر،وسیم عباس،عبدالقادرعطاری،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری طارق گجر،ملک نعمان،عمران بگا،ملک آفاق،علی مصطفی،مرتضی شاہ،عدنان شاہ کاظمی،راجہ ہمایوں سلطان،افتخاراحمد بھٹی،سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،مرزاسعیداختر،صوفی محمودعلی،حاجی صابر حسین سمیت اسلام آباد کی سیاسی وسماجی شخصیات،مزدوریونین کے عہدیداران،سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان اور سی ڈی اے کے ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی
اس موقع پرسی ڈی اے مزدوریونین کے قائد چوہدری محمد یسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مزدوریونین نے ہمیشہ رنگ،نسل اورمذہب سے بالاترہوکر ملازمین کی خدمت کی ہے،انھوں نے کہاکہ اللہ رب العزت نے یہ کائنات اپنے محبوب سرورکائنات کے لیے تخلیق کی اورسی ڈی اے مزدوریونین کو یہ اعزاز بخشاکہ ہم ہر سال اللہ تعالی کے پیارے حبیب کا میلاد مناتے ہیں اوراسی کے صدقے اللہ تعالی نے ہمیشہ سی ڈی اے مزدوریونین کو اپنے محنت کشوں کے لیے بہتر سے بہتر طورپر کام کرنے کا موقع فراہم کیا اور انشا اللہ پہلے سے بڑھ کر سی ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،پروگرام کے اختتام پر صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کو عقیدہ ختم نبوت کے فروغ کے لیے انکی گراں قدرخدمات کے اعتراف میں سی ڈی اے مزدوریونین کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اورملکی سلامتی اور ادارے کی ترقی کے لیے خصوصی دعاکروائی گئی۔
