اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی کے لیے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسیاں اپنا رہی ہے۔اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں احد چیمہ نے پاکستان میں استعداد کار، اصلاحات کے لیے اور برطانیہ کے ایف سی ڈی او کی معاونت کو سراہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کو مضبوط بنانے پر کام کر رہے ہیں، حکومت معاشی ترقی کے لیے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسیاں اپنا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی شراکت داروں اور کثیرالجہتی سرمایہ کاری کو معاونت فراہم کر رہے ہیں، تعاون اور سرمایہ کاری کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔احد چیمہ کا کہنا تھا کہ ایف سی ڈی او وزیراعظم آفس کے ساتھ حکومتی اصلاحاتی کوششوں پر قریبی تعاون کر رہا ہے۔
دوران ملاقات جین میریٹ نے کہا کہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس حکومت پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا۔برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی معیشت کی بہتری اور مختلف شعبوں میں جاری اصلاحات کی تعریف کی جبکہ دونوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
