ہومبریکنگ نیوزپاکستان تحریق انصاف کے یوتھ رہنما محمد رضوان اعوان کی طرف سے منعقدہ پی ٹی آئی کے جلسے میں مسلح افراد کا حملہ

پاکستان تحریق انصاف کے یوتھ رہنما محمد رضوان اعوان کی طرف سے منعقدہ پی ٹی آئی کے جلسے میں مسلح افراد کا حملہ

ٹیکسلا(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریق انصاف کے یوتھ رہنما محمد رضوان اعوان کی طرف سے منعقدہ پی ٹی آئی کے جلسے میں مسلح افراد کا حملہ، سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش مذہبی انتہا پسند جماعت کے کرکنان تھے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوتھ فورس ٹیکسلا کے زیر اہتمام محمد رضوان اعوان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی ایک میٹنگ ریلوے گرانڈ میں منعقد کی جا رہی تھی

میٹنگ شروع ہوئی تھی تو اسی دوران چند گاڑیوں پر مسلح افراد جنہوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے اور اتشیں اسلح سے لیس تھے انہوں نے ہوائی فائرنگ کی اور ڈنڈوں لاٹھیوں سے لوگوں کو مارنا شروع کر دیا اور اونچی اواز میں کہنا شروع کر دیا کہ ان سب کو پکڑو اج ان کو ہم نہیں چھوڑیں گے اسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محمد رضوان عوان اور باقی سارے سینیئر ممبران اپنی جان بچا کر نکل گئے اور کچھ لوگوں کو انہوں نیگرفتار کر لیا اور باقی لوگ زخمی ہو کر ہسپتال میں پہنچ گئے یہ لوگ جن کا تعلق مذہبی جماعتوں کے ساتھ تھا انہوں نے ا کر پاکستان تحریق انصاف کے جلسے کو سبوتاذ کیا اور تباہ و برباد کر کے رکھ دیا عینی شاہدین کے مطابق جب جلسے کی ابھی کاروائی شروع ہوئی تھی سٹیج سیکرٹری نے ابھی اعلان کرنے شروع کیے تھے لوگ ا کر بیٹھے بیٹھ ہی رہے تھے ۔

جن کے چہرے مکمل طور پر نقاب سے چھپے ہوئے تھے انہوں نے ا کر سارے جلسے کو تہس نہس کر دیا لوگوں کو مارا بھگایا پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے اس حکومت کی بزدلانہ کروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے مقصد سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹے گی محمد رضوان عوان جو کہ اس جلسے کو منعقد کرا رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ یہ عرصہ دراز سے ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں کہ ہم پی ٹی ائی کو چھوڑ دیں لیکن ہم عمران خان اور پی ٹی ائی کو کبھی نہیں چھوڑیں گے پی ٹی ائی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ہم عمران خان کو دوبارہ سے ملک کا وزیراعظم بنائیں گے ساری یوتھ ہمارے ساتھ ہے اور میں یوتھ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہر جگہ میٹنگ کریں گے یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔