ہومپاکستانچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق میں ملاقات طے پاگئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق میں ملاقات طے پاگئی

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان ملاقات آج طے پا گئی۔ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق دونوں رہنمائوں کے درمیان گفتگو ہوں گی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور زیر بحث آئیں گے، بیرسٹرگوہر پی ٹی آئی کے گرفتار آراکین اور مزید گرفتاریوں سے متعلق ممبران کے تحفظات سے سپیکر کو اگاہ کریں گے۔

بیرسٹرگوہر اور ایاز صادق کے درمیان گزشتہ روز فون پر بات بھی ہوئی تھی، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسیکر سے ٹیلی فونک رِابطہ کل ہوگیا تھا، آج ان سے ملاقات کا امکان نہیں ہے، کل اسپیکر قومی اسمبلی دستباب نہیں تھے، آج میں مصروف ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی نہیں لگنی چائیے نہ ہی ایمرجنسی کی صورتحال ہے، لانگ مارچ ہمارا سیاسی فیصلہ اور لانگ مارچ اٹل ہے، لانگ مارش سیاسی اور پرمن ہوگا،ہم کسی پر چڑھائی نہیں کررہے ہیں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ہی رہیں گے، ایم پی ایز وزیر اعلی کے لئے اپنی “سی ویز” اپنی جیبوں میں رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوکت یوسفزئی نے مجھے واٹس ایپس پر خط بھیجا یہ میرے ان کے درمیان بات ہے، ہر کوئی رائے دے سکتا ہے،ہم شوکت یوسفزئی کی رائے کی قدر کرتے ہیں، نہ پارٹی کو شوکت یوسفزئی سے کوئی ناراضگی ہے نہ شوکت ہوسفزئی ناراض ہے، وہ ابھی تک ہمارے پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ایک جمہوری پارٹی ہے، ایسے لیٹر آتے رہتے ہیں، مجھے اس ہفتے پارٹی کے 180 خط آئے ہوں گے، ہر خط کا جواب تو نہیں دے سکتا، اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم کی ملاقات آئینی معاملہ ہیدونون کی ملاقات ضرور ہونی چائیے، رانا ثنا اللہ نے میری بات بھی کی ہے تاہم میری ملاقات میں موجودگی کا محمود اچکزئی ہر انحصار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔