ہومپاکستانپاکستان اور جنوبی کوریا کا عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پاکستان اور جنوبی کوریا کا عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر ہان سونگ ہو نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عدالتی شعبے میں باہمی روابط کو فروغ دینے اور پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی گفتگو کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔