ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا؛ متعدد اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی واپس، آئی جی اور محکمہ داخلہ کو ارکان کے خط

خیبرپختونخوا؛ متعدد اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی واپس، آئی جی اور محکمہ داخلہ کو ارکان کے خط

پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اسمبلی کے متعدد ارکان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جبکہ ارکان اسمبلی نے اس معاملے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اور محکمہ داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ارکان اسمبلی سے پولیس کی سیکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور بعض اراکین اسمبلی سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان اسمبلی نے سیکیورٹی کے معاملے پر آئی جی پولیس اور محکمہ داخلہ کو مراسلے میں کہا ہے کہ ارکان اسمبلی استحقاق ایکٹ کے تحت کیٹیگری-B سیکیورٹی کے حق دار ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش ہے جبکہ ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔