ہومپاکستانجنرل سیکرٹری تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

جنرل سیکرٹری تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کو نیلور اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ،وہ کوٹلی ستیاں میں گزشتہ روز پولیس تشدد سے شہید اعجاز ستی کی رہائش کا جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا۔اپوزیشن اتحاد کے ترجمان کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو تھانہ نیلور کی حدود سے حراست میں لیا گیا، وہ کوٹلی ستیاں گئے تھے۔سلمان اکرم راجہ کی حراست سے متعلق پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔