اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (پی آئی ایچ آر او) کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی نے محب اللہ خان کی تنظیم کے مرکزی ایگزیکٹو ممبر کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی ہے۔
حبیب ملک اورکزئی نے کہا کہ محب اللہ خان کو نئی ذمہ داری پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ہے کہ وہ انسانی حقوق کے فروغ، انسانیت کی خدمت اور پی آئی ایچ آر او کے مشن کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم ایک منصفانہ اور باوقار معاشرے کے قیام کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے محب اللہ خان کے لیے نئی ذمہ داری میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
