ہومپاکستانوزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کے ورنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کے ورنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(سب نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی، احتجاج اور توڑ پھوڑ پر 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مقدمہ نمبر 714 تھانہ مارگلہ میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جو کہ جج طاہر عباس سپرا نے جاری کیے۔جن رہنماں کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں ان میں شاہد خٹک، مولانا نسیم علی شاہ، عامر ڈوگر، عاطف خان، اقبال آفریدی، مینا خان، ڈاکٹر امجد، شفیع جان شامل ہیں۔عدالت نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
دریں اثنا 15 فروری کو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کی جانب سے شاہراہ دستور پر احتجاج کے معاملے میں پولیس کی جانب سے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ پولیس نے شناخت پریڈ کے لیے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔