ہومپاکستانعوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا، بیرسٹر گوہر

عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا، بیرسٹر گوہر

پشاور(آئی پی ایس ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کا مسئلہ ہے اسی لیے چیف جسٹس سے سماعت جلد مقرر کرنیکی استدعا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا، یہ شوقیہ مارچ نہیں، مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے، توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتیں مارچ میں شامل ہوں گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام جمہوری انداز میں تبدیلی اور نئے انتخابات چاہتے ہیں، عوام سیاسی تناو اور تقسیم سے بیزار ہو چکے ہیں، نئے صوبوں کے معاملے میں جلد بازی نقصان دہ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مسئلہ ہے، چیف جسٹس سے سماعت جلد مقرر کرنیکی استدعا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ نرسنگ کالج واقعے میں طلبا پرپولیس تشدد افسوسناک ہے، متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے، پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد نہیں ہوگا، وزیراعلی پنجاب کا صوبوں سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔