اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حوثیوں کا سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں نئے صوبوں کے بجائے انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث ہونی چاہیے، جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ موجودہ بحث میں کہیں بھی صوبوں کا لفظ استعمال نہیں ہورہا بلکہ انتظامی یونٹس کی بات کی جارہی ہے، نہیں معلوم کہ صوبوں کا لفظ کہاں سے آیا۔ان کے مطابق بعض افراد کو پنجاب میں مزید صوبے بننے پر اعتراض نہیں لیکن اپنے اپنے علاقوں میں صوبے بننے پر اعتراض ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے انتظامی یونٹس کے معاملے پر ابھی تک کوئی متفقہ اجلاس کرکے رائے کا اظہار نہیں کیا، تاہم پارٹی رہنماں کی انفرادی آرا سامنے آرہی ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی طویل عرصے سے اس بات کے حامی ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم میں کی گئی اختیارات کی منتقلی پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسے مزید مضبوط کیا جائے تاکہ اختیارات ضلعی اور شہری حکومتوں کو منتقل ہوسکیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کی اصل روح اور اسپرٹ پر عملدرآمد ہونا چاہیے، تاہم وقت کے ساتھ اسے مزید مثر بنانے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد کو صوبہ بنانے سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ اسلام آباد کو صوبہ بنانے کے بجائے اسے وفاقی علاقہ ہی رکھا جاسکتا ہے۔ان کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں وفاقی علاقے موجود ہیں، واشنگٹن بھی وفاقی علاقہ ہے، اسی طرح اسلام آباد کو وفاقی علاقہ رکھا جاسکتا ہے اور ممکن ہے مزید ایک دو وفاقی علاقے بھی بنائے جائیں جو براہ راست وفاق کے زیر انتظام ہوں۔
حوثیوں کا سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
