ہومپاکستانصدرآصف زرداری نے دورہ یورپ مختصر کردیا، کل پاکستان کیلئے روانہ ہونگے

صدرآصف زرداری نے دورہ یورپ مختصر کردیا، کل پاکستان کیلئے روانہ ہونگے

اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ یورپ مختصر کر دیا۔ صدر آصف علی زرداری دورہ برطانیہ مکمل کرکے 8 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے فرانس کا دورہ منسوخ کردیا، صدر آصف علی زرداری نے دودن کے لیے فرانس جانا تھا تاہم اب وہ برطانیہ سے پاکستان آئیں گے۔
خیال رہے کہ صدر آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی برطانیہ میں ملاقات کی تھی جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی لندن میں صدر پاکستان سے ملے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔