ہومتازہ ترینالجزائر میں جنگلاتی آگ، ہلاکتوں اور زخمیوں پر علماء برائے امن (السلام) کمیٹی کا اظہارِ افسوس

الجزائر میں جنگلاتی آگ، ہلاکتوں اور زخمیوں پر علماء برائے امن (السلام) کمیٹی کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد: پاکستان میں علماء برائے امن (السلام) کمیٹی نے شمال مشرقی الجزائر میں لگنے والی جنگلاتی آگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں پر الجزائر کی عوام اور حکومت کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

کمیٹی نے الجزائر کی جمہوری عوامی جمہوریہ کے ساتھ اپنی مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور الجزائر کے عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔

بیان میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت یابی نصیب کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔