لاہور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا خبیر آزاد نے معروف سماجی شخصیت اسفندیار بھنڈارا سے ملاقات کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
مولانا خبیر آزاد نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اسفندیار بھنڈارا اور ان کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں ان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔
اس موقع پر اسفندیار بھنڈارا نے مولانا خبیر آزاد کو یادگاری اور خیرسگالی کے طور پر ایک کتاب پیش کی اور ان کی آمد اور اظہارِ تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔
