ہومبریکنگ نیوزبحری خطرات سے نمٹنے کی تیاری، پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی اسپارک کراچی میں شروع

بحری خطرات سے نمٹنے کی تیاری، پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی اسپارک کراچی میں شروع

پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی اسپارک 2026 کراچی میں شروع ہو گئی۔ مشق کا مقصد ابھرتے ہوئے بحری خطرات سے نمٹنے اور جنگی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بحری مشق سی اسپارک-2026 کی افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی، پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر افسران بھی اس موقع موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں بحری جہاز، آبدوزیں، ہوائی جہاز اور جدید ڈرون سسٹمز شامل ہیں، اس کے علاوہ اسپیشل فورسز، پاک فوج اور پاک فضائیہ کے مشترکہ دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔
اس سے قبل چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس کا دورہ کیا اور جاری آپریشنز کا جائزہ لیا۔

نیول چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ماحول غیرمتزلزل تیاری، مسلح افواج کے درمیان تعاون، حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کا تقاضا کرتا ہے، مشق سی اسپارک-2026 کا بنیادی مقصد کثیر الجہتی آپریشنز کی مشق کرنا ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ مشق میں سمندری، فضائی، زمینی، سائبر اور خلائی معاون صلاحیتوں کو مربوط کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشق میں انفارمیشن انوائرمنٹ میں آپریشنز پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ سمندر میں روایتی جنگی کارروائیوں کے ساتھ معلوماتی محاذ پر بھی برتری حاصل کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔