ہومپاکستاناسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ملوث فوجی افسر تحویل میں، انکوائری شروع

اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ملوث فوجی افسر تحویل میں، انکوائری شروع

اسلام آباد(سب نیوز) نجی یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث فوجی افسر کے خلاف انکوائری اور تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
24اگست 2026کو اسلام آباد میں قائم ایک نجی یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔فائرنگ کے واقعے میں ملوث فوجی افسر کو فوج کے ضابطہ اخلاق کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی انکوائری اور تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پاک فوج خود احتسابی کے عمل پر یقین رکھتی ہے اور فوج میں خود احتسابی کا ایک کڑا اور شفاف نظام اپنی روایت کے مطابق موجود ہے، جو بلا تفریق مکمل کیا جاتا ہے۔بیان کے مطابق پاک فوج کا خود احتسابی کا عمل محض الزامات کے بجائے ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔
جب بھی فوج میں قائم قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو خود احتسابی کا مضبوط نظام بلا تفریق اور تیزی سے حرکت میں آتا ہے۔پاک فوج کے ڈسپلن اور خود احتسابی کے نظام کے تحت تمام قصورواروں کو قانونی ضابطے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔