ہومپاکستانڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ارکانِ پارلیمنٹ، مختلف وفود، سول سوسائٹی اور کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ارکانِ پارلیمنٹ، مختلف وفود، سول سوسائٹی اور کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں

اسلام آباد(سب نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے چیئرمین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا، قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن، سینیٹر ندیم بھٹو، سابق صوبائی وزیر سردار اسد ناصر، بلوچستان اسمبلی کے رکن و سابق صوبائی وزیر امیر غلام دستگیر بادینی، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور کاروباری و تجارتی شخصیات نے پارلیمنٹ ہاس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، قانون سازی، عوامی ریلیف، وفاقی و صوبائی امور، علاقائی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی علامت اور ملک کی تمام وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی کا آئینی فورم ہے۔ ایوانِ بالا میں چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام علاقوں کی آواز مثر انداز میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہونے والی قانون سازی کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کا حل، قومی مفاد کا تحفظ اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی ہے۔ پارلیمان عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے آئینی و جمہوری کردار کو بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے، جبکہ سینیٹ میں عوامی مشکلات اور مختلف علاقوں سے متعلق مسائل کو مثر انداز میں اجاگر کیا جا رہا ہے۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے آنے والے نمائندگان اور وفود کی تجاویز اور مسائل کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔ سینیٹ تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان رابطے، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم آئینی پلیٹ فارم ہے، جہاں عوام اور مختلف علاقوں کے مسائل کو اجاگر کرکے ان کے حل کے لیے مثر اقدامات پر غور کیا جاتا ہے۔سیدال خان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں ہنرمند بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں اور توانائیوں سے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور خطے کی موجودہ صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بہتری کے لیے متحد ہو کر کام کیا جائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے، انہیں ریلیف دینے اور عالمی و علاقائی سطح پر امن کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت بھی خطے سے دہشت گردی کے خاتمے، امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی کشیدگی میں کمی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور کاوشوں سے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن ہوا ہے۔ قومی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے سول و عسکری اداروں کی مشترکہ کوششیں پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ملاقاتوں کے دوران مختلف وفود، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور کاروباری و تجارتی شخصیات نے اپنے اپنے علاقوں اور شعبوں سے متعلق عوامی مسائل، تجاویز اور مشکلات سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔ سیدال خان نے وفود کی تجاویز اور مسائل کو توجہ سے سنا اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور متعلقہ فورمز پر مثر انداز میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔