کراچی: میر رضا علی کیس میں پرانا میڈیکل بورڈ بحال کرتے ہوئے قبر کشائی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ کے ارکان قبر سے مختلف نمونے حاصل کریں گے، میر رضا کی لاش سے ڈی این اے سیمپل بھی حاصل کیا جائے گا جبکہ بورڈ نے والد اور والدہ کا ڈی این اے سیمپل بھی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیکل بورڈ کی سربراہ ڈاکٹر سمعیہ ، میر رضا کے والدین اور وکیل جبران ناصر بھی قبرستان میں موجود ہیں ، قبرستان میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔
گزشتہ روز میر رضا کے اہل خانہ نے 5 رکنی میڈیکل بورڈ کو مسترد کر دیا تھا۔ میر حسین کے وکیل جبران ناصر نے بھی نئے میڈیکل بورڈ کو مسترد کرتے ہوئے پولیس اور سیکرٹری صحت کو نوٹس بھیجا ۔
