اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں قونصلر خدمات کو مزید موثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم کو عوامی سہولت میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ قونصلر خدمات کو مرحلہ وار ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کو زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے صبح اور شام کی شفٹیں متعارف کرانے پر بھی کام جاری ہے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ قونصلر خدمات کو مزید مضبوط، موثر اور شفاف بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت، آسان اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے نظام میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قونصلر خدمات کا جائزہ، عوام کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
