ہومپاکستانموٹروے پولیس کی ایم فائیو پرروہڑی کے قریب کارروائی، اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار

موٹروے پولیس کی ایم فائیو پرروہڑی کے قریب کارروائی، اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار

سکھر(سب نیوز)موٹروے پولیس نے ایم-5 موٹر وے پر کار سے 14 ایس ایم جی رائفلیں، 01 شاٹ گن، 23 پستول اور 18 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔
ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق روہڑی کے قریب موٹروے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کرلیے اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔کار پشاور سے اندرون سندھ اسلحہ کی سپلائی کے لیے جاری تھی، گرفتار ملزمان عبید اللہ اور عبداللہ کا تعلق پشاور اور کوہاٹ سے ہے۔ ملزمان نے تین مقامات پر موٹر وے پولیس کے روکنے کے باوجود فرار ہونے کی کوشش کی، جسکو موٹروے پولیس نے ناکام بنا دیا۔
موٹروے پولیس نے اوور اسپیڈنگ پر مذکورہ گاڑی روکنے کی کوشش کی، تلاشی لینے پر بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ برآمد شدہ اسلحے میں 14 ایس ایم جی رائفلیں، 19 تیس بور پستول، 4 نائن ایم ایم پستول اور 18 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔کارروائی کے دوران 46 اضافی ایس ایم جی میگزین، 43 پستول میگزین اور 4 ٹیلی اسکوپس بھی برآمد ہوئے۔ وٹروے پولیس نے گرفتار ملزمان، اسلحہ اور گولہ بارود مزید قانونی کارروائی کے لیے سکھر پولیس کے حوالے کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔