ہومپاکستانجھوٹی خبروں پر بھارت کو دنیا بھرمیں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

جھوٹی خبروں پر بھارت کو دنیا بھرمیں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جھوٹی اور جعلی خبروں کے حوالے سے بھارت کو دنیا بھرمیں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،انہوں نے کہاکہ فرانس کے مشہور میڈیا گروپ فرانس ٹوئنٹی فور نے جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا، وادی پنج شیر میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے حملے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر ہینڈل سے بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف فرانس ٹوئنٹی فور کی ویڈیو شیئر کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔