اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے اسپین کو فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان کی جانب سے جاری تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسپین کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی شاندار فتح پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔
پیغام میں کہا گیا کہ اسپین کے لیے یہ ایک قابلِ فخر لمحہ ہے، جبکہ اس شاندار کامیابی پر دنیا بھر میں خوشی منائی جا رہی ہے۔
پاکستان نے اسپین کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور عوام کو اس تاریخی کامیابی پر نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
