ہومبریکنگ نیوزاین سی آر سی کی چیئرپرسن کی اسپین کے سفیر سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

این سی آر سی کی چیئرپرسن کی اسپین کے سفیر سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(آئی پی ایس )نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (این سی آر سی) کی چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے گزشتہ روز پاکستان میں اسپین کے سفیر کارلوس آراگون گل ڈی لا سرنا سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بچوں کے حقوق کے فروغ کے لیے تخلیقی سرگرمیوں اور آگاہی مہمات کے ذریعے جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

این سی آر سی اور اسپین کے سفارتخانے کے باہمی تعاون سے منعقدہ کلر آف ڈریمز: بچوں کے حقوق کے موضوع پر سفارتخانہ اسپین کا آرٹ مقابلہ کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے، ملاقات میں اس اقدام کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، تاکہ پاکستان بھر کے مزید بچے فنونِ لطیفہ کے ذریعے بچوں کے حقوق کے بارے میں اپنے خیالات اور نقط نظر کا اظہار کر سکیں۔

این سی آر سی نے بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے اسپین کے سفارتخانے کے ساتھ شراکت داری کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن بچوں کی آواز کو مثر انداز میں اجاگر کرنے اور پاکستان میں بچوں کے حقوق کے فروغ و تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔