اسلام آباد (سب نیوز)رواں مالی سال کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے میں 27اشیائے ضروریہ مہنگی، 4سستی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق آلو صفر اعشاریہ85 اور چکن 14 اعشاریہ66فیصد مہنگا ہوا جبکہ پیاز 1 اعشاریہ 53اور ٹماٹر کی قیمت میں 22 اعشاریہ79 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں2 اعشاریہ 15فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 12 اعشاریہ46فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 3 اعشاریہ72فیصد، پٹرول کی قیمت میں4 اعشاریہ40 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت میں4 اعشاریہ41فیصد اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں1 اعشاریہ56فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں صفر اعشاریہ 36فیصد، کیلوں کی قیمتوں میںصفر اعشاریہ 80فیصد جبکہ دال مونگ صفر اعشاریہ 70اور دال مسور صفر اعشاریہ 10فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 1 اعشاریہ 40فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار 11اعشاریہ 94فیصد سے بڑھ کر13اعشاریہ 09 فیصد پر پہنچ گئی۔
