ہومپاکستانعلماء و مشائخ اجلاس، افواج پاکستان اور شہدا کو زبردست خراج تحسین، غیر متزلزل حمایت کا اعلان

علماء و مشائخ اجلاس، افواج پاکستان اور شہدا کو زبردست خراج تحسین، غیر متزلزل حمایت کا اعلان

دہشت گردی، انتہاپسندی، فرقہ واریت اور تشدد کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، علماء و مشائخ

اسلام آباد:(سب نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں امن، مذہبی ہم آہنگی، سماجی استحکام اور قومی سلامتی کے لیے ریاست کے مثبت اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معرکہ حق کے بعد بے حد عزت ملی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیام امن کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا۔ بھارت کے منگی پراپیگنڈے کو شکست ہوئی۔ افواج پاکستان وطن عزیز کے دفاع کے لیے شہادتیں پیش کر رہی ہیں۔ آج علماء کرام ان قربانیوں کے اعتراف کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے علماء کرام ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ 

اجلاس میں علماء و مشائخ نے حکومت پاکستان کے ساتھ ہر مثبت اقدام میں بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آئین کی بالادستی اور ریاستی اداروں کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے امن، استحکام اور قومی وحدت کے لیے افواج پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔