اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے فرانس کے قومی دن کے موقع پر حکومت اور عوامِ فرانس کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
جاری کردہ تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ “پاکستان، فرانسیسی جمہوریہ کی حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔”
پیغام میں فرانس کے قومی دن باسٹیل ڈے کی مناسبت سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا: “یومِ باسٹیل مبارک!” 🇫🇷
