ہومبریکنگ نیوزغیر ملکی خواتین سے اغوا اور زیادتی کیس میں پیشرفت، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا

غیر ملکی خواتین سے اغوا اور زیادتی کیس میں پیشرفت، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا

لاہور: (آئی پی ایس) ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ جن ملزمان کے ڈی این اے میچ ہوئے ان میں ملزم نواز کا نام سرفہرست ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نواز نے سب سے پہلےغیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ملزم نواز کے اکسانے پر دیگر ملزمان نے بھی زیادتی کی ۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے 8 ملزمان کے ڈی این اے سیمپل کراس میچ کیلئے فارنزک لیبارٹری بھجوائے تھے جب کہ باقی ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز کا مزید تجزیہ کیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔