ہومپاکستانچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران روانہ ہو گئے

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران روانہ ہو گئے

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی دعوت پر 3 جولائی 2026 کو تہران میں منعقد ہونے والی مرحوم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات میں شرکت کے لیے ایران روانہ ہوگئے ۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ پاکستان اور اپنی جانب سے ایرانی پارلیمان، حکومت اور ایران کی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا کرتے ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم آیت اللہ سید علی خامنہ ای غیر معمولی بصیرت، دانشمندی اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل رہنما تھے جنہوں نے اپنے ملک کی عزت، وقار ا کے ساتھ رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال سے نہ صرف ایران ایک عظیم رہنما سے محروم ہوا ہے بلکہ پاکستان نے ایک مخلص دوست اور پوری مسلم امہ نے ایک دور اندیش قائد کھو دیا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمات، قیادت اور مسلم دنیا کے لیے ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ایرانی عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔