ہومتازہ ترینحکومتی دعوے بے بنیاد نکلے، پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں تشویشناک اضافہ،10ماہ میں قرضہ 18ارب سے بڑھ کر 240ارب تک پہنچ گیا

حکومتی دعوے بے بنیاد نکلے، پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں تشویشناک اضافہ،10ماہ میں قرضہ 18ارب سے بڑھ کر 240ارب تک پہنچ گیا

کراچی(آئی پی ایس ) پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہونے کا حکومتی دعوی گمراہ کن نکلا، پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مزید سنگین ہوگیا، 10 ماہ میں قرض 18 ارب سے بڑھ کر 240 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ری فنانسنگ اور ری سائیکلنگ سے گردشی قرضہ کم نہیں بلکہ صرف تبدیل ہوا ہے۔تھنک ٹینک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کے ابتدائی 10ماہ کے دوران نئے گردشی قرضے کی مالیت 18ارب سے بڑھ کر 240 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی اداروں نے پاور سیکٹر کے مجموعی گردشی قرضوں کے حجم میں 23 فیصد کمی ظاہر کی ہے جب کہ مالی سال 2026 کے ابتدائی 10ماہ کے دوران نئے گردشی قرضوں کے حجم میں بے پناہ اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگے پاور پرچیز ایگریمنٹس، کمر توڑ کیپسٹی چارجز اور بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں پاور سیکٹر خسارے کی بنیادی وجہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق فنانس ایڈجسٹمنٹ سے بجلی کے گردشی قرضوں کو وقتی طور پر دبایا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔