Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزسکیورٹی فورسز کی پنجگور میں بروقت کارروائی، دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام

سکیورٹی فورسز کی پنجگور میں بروقت کارروائی، دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام

کوئٹہ:(آئی پی ایس) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے جیرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی مواد برآمد کرلیا۔
آپریشن کے دوران گاڑی سے 4 راکٹ فیوز اور متعدد آئی ای ڈیز قبضے میں لے لی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے اس مذموم منصوبے کو ناکام بنا کرعلاقے کو ممکنہ بڑی تباہی سے بچا لیا۔

دہشت گردی کے خلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔