Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آباداسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد، ٹریفک اور سیکیورٹی پلان جاری

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد، ٹریفک اور سیکیورٹی پلان جاری

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک اور سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت شہر میں مختلف اہم شاہراہوں اور داخلی راستوں پر ٹریفک کی آمد و رفت محدود رہے گی۔

انتظامیہ کے مطابق رات 12 بجے سے اگلے احکامات تک اسلام آباد میں کسی بھی جانب یا کسی بھی شاہراہ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

ریڈ زون کے تمام داخلی راستے، ماسوائے میریٹ اور مارگلہ روڈ کے، ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اسی طرح کورال سے فیض آباد تک ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز نافذ ہوں گی جبکہ سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے ڈھوکری چوک تک مکمل طور پر بند رہے گی۔

شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے اور آنے والی ٹریفک کو 9th ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

زیرو پوائنٹ سے کورال چوک بند ہونے کی صورت میں شہری سری نگر ہائی وے سے 9th ایونیو، اسٹیڈیم روڈ، مری روڈ چاندنی چوک اور راول روڈ استعمال کرتے ہوئے کورال تک پہنچ سکیں گے۔

پارک روڈ سے کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک کو ترامڑی چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں گے۔

راولپنڈی صدر سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری کرنل شیر خان روڈ یا فقیر ایپی روڈ اور 9th ایونیو میں سے کوئی بھی متبادل راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

جی ٹی روڈ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک کو ٹیکسلا سے موٹروے، چکری انٹرچینج اور چک بیلی روڈ کے ذریعے روات جی ٹی روڈ کی طرف موڑا جائے گا جبکہ لاہور سے پشاور جانے والی ہیوی ٹریفک کو بھی متبادل راستوں پر موٹروے اور ٹیکسلا کی سمت منتقل کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ سفری مشکلات سے بچنے کے لیے متبادل راستوں اور ٹریفک ہدایات پر عمل کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔