Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانگلگت بلتستان میں حکومت بنانے کیلئے علیم خان نے بلاول کی پیشکش قبول کرلی

گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کیلئے علیم خان نے بلاول کی پیشکش قبول کرلی

گلگت(سب نیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں استحکام پاکستان پارٹی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی۔بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں مختلف عہدوں کے لیے علیم خان سے حمایت کے بارے میں گفتگو کی۔ عبدالعلیم خان نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش قبول کرلی اور کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔
صدر آئی پی پی علیم خان نے کہا کہ بلاول بھٹو سے خوشگوار اور مثبت بات چیت ہوئی، گلگت بلتستان میں وزیر اعلی ، اسپیکر اور دیگر عہدوں پر انتخاب کے لیے پی پی کا ساتھ دیں گے، وزیر اعلی، سپیکر اور دیگر عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔