Monday, June 22, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینجسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

کراچی: (آئی پی ایس)  سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی پروقار اور سادہ تقریب آج سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس منیب اختر اس عرصے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض سرانجام دیں گے جب تک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بیرون ملک مقیم ہیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اس تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے معزز جج صاحبان نے شرکت کی۔

تقریب کی کارروائی رجسٹرار سپریم کورٹ نے چلائی، جبکہ سپریم کورٹ کے اعلیٰ افسران اور عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔