Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزآزاد کشمیر سے متعلق بیان دینے پر پی ٹی آئی نے سینیٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

آزاد کشمیر سے متعلق بیان دینے پر پی ٹی آئی نے سینیٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

مظفر آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے سینیٹر زرقا کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں آزاد جموں و کشمیر سے متعلق بیانات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

شوکاز نوٹس میں سینیٹ میں دیے گئے بیان کو پارٹی مقف سے متصادم قرار دیا گیا جبکہ آزاد کشمیر کے عوام سے متعلق استعمال کی گئی زبان پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔شوکاز نوٹس میں سینیٹ فلور پر کی گئی تقریر کو بنیاد بنایا گیا جبکہ میڈیا پر دیے گئے بیانات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

نوٹس میں ذاتی آرا کو پارلیمانی پلیٹ فارم سے پیش کرنے پر سوالات اٹھائے گئے اور ڈاکٹر زرقا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پارٹی بیانیے کو نقصان پہنچایا ہے۔شوکاز میں سینیٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قومی اہمیت کے حساس معاملات پر پارٹی مقف کی پابندی کریں اور 7 روز میں اپنے بیانات پر تحریری جواب بھی پیش کریں۔ پارٹی قیادت نے سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو آئندہ غیر مجاز بیانات سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے حساس قومی و علاقائی معاملات پہلے پارٹی فورم پر اٹھانے کی ہدایت کی اور پارٹی پالیسی کے خلاف عوامی مقف اختیار کرنے پر وضاحت طلب کر لی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔