Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینپٹرول سستا ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

پٹرول سستا ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

لاہور: (آئی پی ایس) پٹرول سستا ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کی کمی ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد آئندہ دنوں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم منصوعات کی زائد قیمتوں کی وجہ سے بیٹریاں بھی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بیٹریوں کی قیمت بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے کہا ہے کہ 1 بیٹری کی قیمت میں27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔