Friday, June 19, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچار اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 21جون کو مصر میں ہوگا،وزیر خارجہ اسحاق ڈارشرکت کرینگے

چار اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 21جون کو مصر میں ہوگا،وزیر خارجہ اسحاق ڈارشرکت کرینگے

اسلام آباد (سب نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ پیش رفت کے تناظر میں اہم سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی گئیں، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اکیس جون کو قاہرہ میں ہوگا، وزیر خارجہ اسحاق ڈاراجلاس میں شرکت کرینگے ۔
دفتر خارجہ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی دعوت پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 21جون 2026کو آر4ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے ،اجلاس میں مصر، مملکتِ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ شرکت کرینگے، اجلاس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر گفتگو ہوگی ،آر4کے گذشتہ اجلاسوں کی بنیاد پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جائے گا۔
نائب وزیر اعظم مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے دوطرفہ مشاورت کرینگے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات ہو گی، پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کی علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔