Friday, June 19, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانحافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پنجاب پھر میں احتجاجی مظاہرے

حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پنجاب پھر میں احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر کی طر ح شمالی پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈ کو ارٹرز راولپنڈی، گجرات، منڈی بہاوالدین، تلہ گنگ خوشاب، چکوال، جہلم، اٹک، میانوالی، سر گودھا، بھکر اور مر ی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ کر نے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس کی قیادت مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماں نے کی، جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال احسن نے راولپنڈی جبکہ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے گجرات اور سیکرٹری جنرل اقبال خان نے اٹک میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے اظہر اقبال احسن نے کہا ایران، امریکہ جنگ کے خاتمے کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، لیکن پاکستان میں حکومت نے پیٹرول اور ذیزل کو کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے، جماعت اسلامی کی احتجاجی کال پر پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دبا کی کامیابی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے، پٹرولیم لیوی کی کوئی گنجائش نہیں۔

پٹرول کی قیمت فوری طور پر 225 روپے فی لیٹر کی جائے، اب 10 یا 20 روپے کی کمی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا پٹرول پر عائد لیوی ختم کی جائے اور قیمتوں کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے اور مہنگائی کی لہر میں کمی واقع ہو، انھوں نے کہا دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، جبکہ ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان ہے، ایسے حالات میں پاکستان میں بھی عوام کو فوری ریلیف ملنا چاہیے، حکومت اپنی گاڑیوں، مراعات اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کے بجائے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔ اظہر اقبال احسن نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی فوری ختم یا کم کی جائے، جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے، حکمران خود اعتراف کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا دبا ہے اور ملک اس کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے، تاہم ان کی اپنی شاہ خرچیوں کے لیے آئی ایم ایف کا کوئی دبا نہیں، یہ عالمی مالیاتی ادارے کے دیے گئے اہداف عوام پر بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور براہ راست ظالمانہ ٹیکس کے ذریعے حاصل کرتے ہیں

احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی، عثمان اکاش، رضا احمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ایران امریکہ مفاہمت اور آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے،حکمران پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے آئی ایم ایف کے احکامات کا بوجھ عوام پر منتقل کر رہے ہیں، حالانکہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور ٹیکسوں کے دبا کا شکار ہیں،موٹرسائیکل چلانے والا عام غریب آدمی، مزدو، طالب علم اور عوام لیوی کی مد میں حکومت کو سالانہ اربوں روپے دے رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب نے 11 ارب روپے کا جہاز اور، چیئرمین سینیٹ نے 9 کروڑ روپے کی گاڑی خرید کر مہنگائی سے تنگ عوام کی زخموں پر نمک چھڑکا ہے، انھوں نے کہا اب فیصلہ کن وقت آ گیا ہے، حکومت کو عوام پر بوجھ ڈالنے کی پالیسی ختم کرنا ہوگی تاکہ معیشت کا پہیہ چل سکے، صنعتیں ترقی کر سکیں اور عام آدمی کو ریلیف مل سکے، حکومت کسانوں، مزدوروں اور عام آدمی کو سہولت دے، سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، بڑی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگنی چاہیے، اعلی عدلیہ کے ججز، جنرلز اور حکمران اشرافیہ کو اپنی مراعات میں کمی کا آغاز خود کرنا چاہیے، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا حالیہ بجٹ میں بھی عام آدمی اور غریب طبقے کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا، ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔