Thursday, June 18, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینپاکستانی تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری، تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزا بحال

پاکستانی تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری، تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزا بحال

کوئٹہ:(آئی پی ایس) پاکستانی تاجروں کے لیے تقریباً ایک سال بعد تفتان بارڈر پر تجارتی ویزا سہولت دوبارہ فعال کر دی گئی ہے۔
بلوچستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد پاک ایران سرحدی تجارت کا نیا سفر شروع ہوگیا۔
ویزا بحالی سے پاک ایران تجارتی روابط مزید مضبوط اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، طویل انتظار ختم ہونے پر تاجروں نے تجارتی ویزا بحالی کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا۔
مقامی تاجروں نے ویزا بحالی کو معیشت اور روزگار کے لیے بڑا مثبت قدم قرار دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔