Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانملک میں گدھوں کی تعداد میں دو لاکھ کا اضافہ،خچروں اور گھوڑوں کی تعداد برقرار، اقتصادی سروے

ملک میں گدھوں کی تعداد میں دو لاکھ کا اضافہ،خچروں اور گھوڑوں کی تعداد برقرار، اقتصادی سروے

اسلام آباد (سب نیوز)مالی سال 2025-26کے اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 2 لاکھ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 60 لاکھ سے بڑھ کر 62 لاکھ ہو گئی ہے۔
اقتصادی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں خچروں کی تعداد 2 لاکھ جبکہ گھوڑوں کی تعداد گزشتہ سال کی طرح 4 لاکھ برقرار رہی۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال 4 کروڑ 77 لاکھ تھی۔ اس طرح ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 14 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تعداد کے لحاظ سے بکریاں ملک کا سب سے بڑا مویشی اثاثہ ہیں، جن کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ ریکارڈ کی گئی، جس میں گزشتہ سال کی نسبت 22 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ رہی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 3 لاکھ زیادہ ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔اقتصادی سروے کے یہ اعداد و شمار ملک میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی مسلسل ترقی اور مویشیوں کی تعداد میں مجموعی اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔