Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزآزاد کشمیر کے ساتھ لفظ ’آزاد‘ کا تحفظ پاکستان کر رہا ہے، خواجہ آصف

آزاد کشمیر کے ساتھ لفظ ’آزاد‘ کا تحفظ پاکستان کر رہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان اس کی حفاظت کرے گا۔ آزاد کشمیر کے نام میں موجود لفظ ’آزاد‘ کا تحفظ بھی پاکستان ہی کر رہا ہے۔ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ محض سیاسی نہیں بلکہ تاریخی اور جذباتی وابستگی پر قائم ہے، کشمیریوں کی شناخت کوئی ختم نہیں کر سکتا اور پاکستان کشمیریوں کے حقوق اور تشخص کا تحفظ جاری رکھے گا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مہاجرین نے پاکستان کی سرزمین پر آ کر اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، لیکن اب بعض لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان لوگوں سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے، یہ مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لیے پورے پاکستان نے قربانیاں دی ہیں، سیالکوٹ تحصیل میں کشمیر کی ایک مکمل نشست موجود ہے، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے انتخابات میں عوام کے سامنے لے کر جائیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی گفت و شنید کے حق میں ہیں اور مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہییں، تاہم جب کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو ریاست سے خاموش رہنے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو بھی پاکستانی سمجھتا ہے اور پاکستانی بھی کشمیریوں کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں، ایسے رویوں کی ایک تاریخ موجود ہے، کسی سے اس کی کشمیری شناخت چھینی نہیں جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان اس کی حفاظت کرے گا۔ آزاد کشمیر کے نام میں موجود لفظ ’آزاد‘ کا تحفظ بھی پاکستان ہی کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔