اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کر دیا۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے کی کاپی وزیرِ اعظم کو پیش کی۔
واضح رہے کہ قومی اقتصادی سروے کے مطابق کئی شعبوں میں معاشی اہداف حاصل نہیں ہو سکے ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اقتصادی کونسل سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے مشاورت جاری ہے، صوبوں کے ساتھ مزید وسائل پیدا کرنےکے حوالے سے مشاورت ہوئی، جی ڈی پی میں تیزی کے لیے ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے برآمدات میں اضافہ ہو۔

