Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4مطلوب افراد کی گرفتاری پر انعام مقرر

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4مطلوب افراد کی گرفتاری پر انعام مقرر

مظفر آباد(آئی پی ایس )حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے چار مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کے لیے ایک کروڑ روپے انعام مقرر کر دیا،انعامی فہرست میں شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان کے نام شامل ہیں،مطلوب افراد کی گرفتاری میں موثر معلومات فراہم کرنے والے شخص کو دس ملین روپے انعام دیا جائے گا

اطلاع فراہم کرنے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی۔آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مطلوب افراد کی گرفتاری کیلئے معلومات دینے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا اوراطلاع فراہم کرنے والے شخص کی شناخت مکمل خفیہ رکھی جائے گی۔فہرست میں شوکت نوازمیر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان کے نام شامل ہیں۔محکمہ داخلہ نے انعامی اسکیم پرفوری عملدرآمد کیلئے آئی جی آزاد کشمیرکو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا، 7جون کو راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے 4 اہلکارشہید ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔