قاہرہ: (آئی پی ایس) غزہ جنگ بندی معاہدہ آگے بڑھانے کے لیے مصر کی میزبانی میں قاہرہ میں مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا۔
مصر کی میزبانی میں حماس اور دوسرے فلسطینی دھڑوں کے درمیان اہم بیٹھک ہو رہی ہے، قاہرہ 2 ماہ میں غزہ معاملے پرمذاکرات کے 5 راؤنڈزکی میزبانی کرچکا ہے، مذاکرات کا مقصد اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کیلئے قابل عمل راہ ہموار کرنا ہے۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کے مراحل پر عملدرآمد کی کوششیں کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہیں، حالیہ مذاکرات کا محور حماس کو غیر مسلح کرنا اور اسرائیلی انخلا ہے۔
دوسری طرف امریکی طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے غزہ پر حملے مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں حماس کے رہنما اور عام شہری بھی نشانہ بن رہے ہیں۔
اسرائیلی فورسز کی نگرانی میں صیہونی قبضہ گیروں نے بھی فلسطینی زمینوں پر قبضے جاری رکھے ہوئے ہیں اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات بھی نہیں رک سکے۔

