Saturday, June 6, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانآئندہ مالی سال کے بجٹ میںبیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس میں کمی کا امکان

آئندہ مالی سال کے بجٹ میںبیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس میں کمی کا امکان

اسلام آباد(سب نیوز)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان اور مشینری پر ٹیکس کمی کا امکان ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق کسٹم کے نوٹیفیکیشن 1151 اور 1152 میں مزید 2 سے 5 فیصد کمی کا امکان ہے، بجٹ میں میک اپ کے امپورٹڈ سامان پر ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہوسکتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ بیوٹی پارلر کے خام مال پر بھی ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہو سکتی ہے، بیوٹی پارلر کیلئے امپورٹڈ سن بلاک اور سن اسکرین پر ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیوٹی پارلر میں بالوں کی دیکھ بھال کے خام مال پر ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہوسکتی ہے، مردانہ بیوٹی سیلون کیلئے شیونگ کریم، آفٹر شیو لوشن ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کر کے 35 فیصد ہوسکتی ہے۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ بیوٹی پارلر کیلئے فیش واش، صابن و دیگر متعلقہ خام پر مال ڈیوٹی 40 سے کم کر کے 35 فیصد ہوسکتی ہے، جلد کی نگہداشت، چہرے کی پالش کیلئے کریم لوشن پر ڈیوٹی 40 سے کم کرکے 35 فیصد ہوسکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔